جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے اور مذاکرات کے حوالے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ملکی سیاسی صورت حال اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔مولانا فضل الرحمان نے ایمل ولی خان کو یقین دلایا کہ عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، حکومت مذاکرات سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے۔سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔ایمل ولی خان نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ اے این پی اپنے قائد اسفندیار ولی خان کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والے مذاکرات اس وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے تھے کہ یہ تاثر جا رہا تھا کہ جے یو آئی ف براہ راست حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments