اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔درخواست گزار شاہجہان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان پر اداروں کے خلاف تقریر کی وجہ سے پابندی لگائی جائے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے، مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑ سکتا ہے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہے، کیا آپ نے اسلام پڑھا ہے، امام ابوحنیفہ اپنے شاگردوں سے اظہار اختلاف کرتے تھے۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ گلوبل ورلڈ ہے اور سوشل میڈیا کا دور ہے ،کس کس کو روکیں گے، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments