پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیاں سمجھ سے باہر ہیں اور سمجھ نہیں میں آرہا کہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں کیونکہ ایک سیریز میں شائقین کرکٹ اور میڈیا کی جانب سے تنقید کیا ہو ئی بورڈ نے اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کو تبدیل کر دیا ۔سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہا ر کیا جاتا ہے اور انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا جاتا ہے لیکن سیریز کی تنقید پر سب کچھ تبدیل کرد یا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے مصباح الحق کو بھی با اختیار کیا ہے لیکن ایک شخص کو بہت زیادہ اختیارات دیں گے تو پھر جب بہت زیادہ تنقید ہو گی تو فیصلے اسی تیزی سے تبدیل ہوں گے ۔’ میں سمجھتا ہوں کہ مصباح الحق کے ساتھ جلد ہی سرفراز احمد والا معاملہ ہو گا ۔”عاقب جاوید نے سرفراز کو اگلے برس ورلڈکپ تک پاکستان کا کپتان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو ورلڈ نمبر ون ٹیم بنایا ، اس کے علاوہ سرفراز احمد سے کیا توقع کیا جا سکتی ہے ۔عاقب جاوید نے منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ “وسیم خان کے اپنے فیصلہ کہاں ہیں ، وہ انگلینڈ سے آئے ہیں اور انہوں نے سب کچھ مصباح الحق کو تھما دیا ہے ۔ اگر مصباح الحق کو ہی سب کچھ تھمانا تھا تو یہ کام انگلینڈ میں بیٹھ کر فون کر کے ہی کر لیتے ۔ “
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“‘مصباح الحق کے ساتھ بھی جلد سرفراز احمد والا معاملہ ہو گا’” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Misbah ul haq was a good player and he would prove a good coach but he need sometime