چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی کے لیے رعایت نہیں ہے، نیب کو ڈوبی ہوئی رقم واپس کرانی ہے، اب بھی وقت ہے مافیا عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والے بزنس مین نہیں مافیا ہیں اور غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی، ہم نے ریت پر بھی کرپشن فری پاکستان لکھا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت سے نیب کا کوئی سروکار نہیں ہے لیکن نیب اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہو گی، خود احتسابی شروع کر دیں تو نیب کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں کسی قسم کی کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کسی بھی کرپٹ آفیسر کی نیب میں جگہ نہیں ہو گی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ 5 ہزار کا کام 5 کروڑ میں کرنےکا پوچھنا کیا سیاسی انتقام ہے؟انہوں نے کہا کہ اشتہار دیکھ کر یہ ضرور معلوم کریں کہ زمین کا کوئی تنازع تو نہیں، کچھ ایسی سوسائٹیز ہیں کہ رقم جمع کر کے دبئی اور دیگر ملکوں میں جا بیٹھے، ایسی سوسائٹیز تک نیب کا ہاتھ نہیں پہنچ سکا تو اللہ کا تو پہنچ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments