کراچی: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کیس میں انصاف نہیں ہوا اور جلیل کی باتوں سے لگ رہا ہے اس نے پیسے لے کر یا دباؤ میں صلح کی ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت نے مریم نواز کو بیمار والد سے ملنے کیلئے اخلاقی طور پر اجازت دی، ن لیگ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے عدالت چلی گئی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے یا علیحدہ علیحدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انصاف اور عدل چاہتے ہیں، اس میں سب چیزیں آجاتی ہیں، اس ملک میں ایک مائنڈ سیٹ ہے اسی مائنڈ سیٹ کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال ہوا، ن لیگ تاریخ سے معافی مانگے۔ویراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام مفلوج ہے، عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا، طاقتور ہی انصاف لے سکتا ہے، ریمنڈ ڈیوس معاملہ ہوا تو جے یو آئی حکومت میں تھی، ریمنڈ ڈیوس فیصلے پر فضل الرحمن ایک لفظ نہیں بولے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments