لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 180 ملین تک پہنچ گئی ہے، ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے، اب ہمارے پاس 183 پسنجر ٹرینیں اور 16 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہیں۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، آزادی مارچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجازت دی جائے گی اور ہم عدالت کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کو تیار ہیں، اگر سپریم کورٹ کی ہدایت کو کسی نے کراس کیا تو قانون اپنی حرکت میں آئے گا، عدالت کے طے شدہ رولز کے مطابق آزادی مارچ آتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں، آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں ہوسکتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments