میرپور: سابق وزیر اعظم پاکستان اور ن لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی شدید علالت کے باعث وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر ن لیگ آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے آزاد خطہ کے تمام اضلاع میں نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کی ہدایات کے باوجود میرپور میں گزشتہ روز کوئی دعائیہ تقریب نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دو روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی شدید علالت کے باعث آزاد خطہ کے تمام اضلاع میں ن لیگی تنظیموں اور راہنماوں کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ وہ قائد ن لیگ نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے دعائیہ تقریبات رکھیں لیکن میرپور میں سابق وزیر چوہدری محمد سعید امیدوار ن لیگ صہیب سعید سمیت کشمیر لبریشن سیل دے پیٹ کی دوزخ بھرنے والے کئی راہنما آپنے قائد کیلئے ہاتھ بھی نہ آٹھا سکے ذرائع کے مطابق لبریشن سیل سے تنخواہیں لینے والوں میں ملک سہیل اعوان اور کئی ڈی پی او بھی دیگر ن لیگی فوج کی طرح کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے جو کہ لمحہ فکریہ ھے#
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments