لاہور: احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے دونوں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔سماعت کے موقع پر شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، اس پر جج محمد بشیر نے ہدایت کی کہ جن فیملی ممبرزکے لسٹ میں نام ہیں انہیں آنے دیں۔دورانِ سماعت بیرسٹر ظفر اللہ کی استدعا پر عدالت نے سماعت سے قبل شاہد خاقان عباسی کو وکلا سے مشاورت کی اجازت دے دی۔عدالت میں شاہد خاقان عباسی نے مؤقف اپنایا کہ ڈیڑھ سال سے تفتیش ہورہی ہے لہٰذا استدعا ہے عدالتی کارروائی کی ٹی وی چینلز پر لائیو کوریج دکھائی جائے، چاہتا ہوں تمام پاکستان دیکھےکہ منتخب نمائندے کتنے کرپٹ ہیں۔شاہد خاقان کی استدعاپر جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کہا کہ عدالت میں ٹرائل کی لائیو کوریج کیسے ہوسکتی ہے؟ اس پر بیرسٹر ظفر اللہ نے مؤقف اپنایا کہ بیرون ملک کئی عدالتوں کے ٹرائل لائیو دکھائے جاتے ہیں۔جج احتساب عدالت نے جواباً کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے لائیو کوریج سے منع کر رکھا ہے، آپ لاہور ہائیکورٹ کا حکم پڑھ لیں موجود ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments