اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ بلیک میلنگ کا کوئی بھی طریقہ اپنا لیں لیکن جب تک وہ زندہ ہیں این آر او نہیں ملے گا۔بابا گورونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں ہندوستان کشمیر پر جو انتہا کا ظلم کررہا ہے تو آپ نے کرتارپور کا کوریڈو کیوں کھولا ہے، کرتارپور سکھ برادری کا مدینہ ہے اور ننکانہ صاحب ان کا مکہ ہے، چاہے ہمارے جتنے بھی تعلقات خراب ہوں، یہ لوگ گورو نانک سے عشق کرتے ہیں ہمیں کبھی انہیں نہیں روکنا چاہیے کیونکہ اگر سعودی عرب کی کسی بھی مسلمان ملک سے مخالفت ہے لیکن وہ انہیں مکہ مدینہ آنے سے نہیں روکتے۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج خبر پڑھی کہ عدالت نے صوبائی اور وفاق حکومت سے پوچھا کہ کیا آپ نوازشریف کی زندگی کی گارنٹی دے سکتے ہیں، میں تو اپنی زندگی کی گارنٹی کل تک نہیں دے سکتا تو اور کسی کی کیسے دوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں اللہ نے کہا ہے زندگی موت اس کے ہاتھ ہے، انسان کوشش کرسکتا ہے، ہم نے نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات دیں، کراچی سے ڈاکٹر لائے او شوکت خانم کے سی ای او کو خاص طور پر بھیجا، ہم صرف کوشش کرسکتے ہیں، گارنٹی انسان زندگی موت کی نہیں دے سکتا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے نبیؐ نے کہا کہ اگرمیری بیٹی بھی جرم کرتی ہے تو اسے سزا ملے گی، بڑی قومیں ظلم سے تباہ ہوئیں، جہاں دو نظام ہوں وہ قوم کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتی، پاکستان میں ہم ایک طبقاتی قانون لے آئے ہیں، طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے، انسانیت کا نظام سب کو ایک طرح دیکھنے کا کہتا ہے، یہی ہماری سب سے بڑی جدوجہد تھی، مدینہ کی ریاست ایک جدوجہد کا ہی نام ہے، اس میں قانون کی بالادستی بڑا اصول تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
2 تبصرے “جتنی بلیک میلنگ کرلیں، جب تک زندہ ہوں، این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم”
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
…well said
great news
http://www.siyasat.pk/pas-e-pardah-4th-november-2019-t146076.html