وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سانحہ تیزگام میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کے لیے فی کس 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کے لیے فی کس 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دو کوچوں کی بکنگ کرانے والے تبلیغی جماعت کے امیر حسین محفوظ ہیں جنہوں نے حیدرآباد، محراب پور اور نواب شاہ سے سواروں کو بٹھایا تھا۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ امیر حسین کے پاس جاں بحق افراد کے نام موجود ہیں جس کے ذریعے اہل خانہ سے رابطے کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے تقریباً 2 لاکھ لوگ اجتماع کے وقت ریلوے میں سفر کرتے ہیں، ہماری کوتاہی ہے کہ یہ لوگ سیلنڈر ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔وفاقی وزیر نے ایک بار پھر کہا کہ بوگی میں دو سیلنڈر اور ایک چولہا پھٹنے سے مسافر جاں بحق ہوئے۔شیخ رشید احمد نے بتایا کہ 49 لاشیں بوگیوں کی آگ بجھانے اور کولنگ کے بعد نکلیں تاہم پاک فوج اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سانحہ تیزگام: وزیر ریلوے کا لواحقین کیلئے فی کس 15 لاکھ روپے امدد کا اعلان” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
it very bad accident