بیروت: احتجاجی مظاہرین نے کربلا میں واقع ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے جہاں کربلا شہر میں احتجاجی مظاہرین نے اتوار کی رات کو ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کردیا۔مظاہرین نے قونصلیٹ کے سامنے کھڑی رکاوٹوں کو بھی ہٹادیا جب کہ قونصلیٹ کی عمارت پر لگا ایرانی پرچم ہٹا کر وہاں عراق کا جھنڈا لہرایا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کربلا اور بغداد میں احتجاج کے دوران ٹائر بھی جلائے جب کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ کردیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ احتجاج کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔احتجاج کے حوالے سے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حکومت علاقے میں فورسز کی مزید نفری تعینات کررہی ہے۔جنوبی عراق کے شہروں بغداد اور کربلا سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں کئی مرتبہ پرتشدد واقعات ہوئے جس دوران فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جب کہ مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اورایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کو بھی آگ لگادی۔عراق میں گزشتہ ماہ سے جاری احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے باعث اب تک 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments