عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی۔نیب نے خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیر ہی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ان کا مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔عدالت نے خورشید شاہ کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب ٹیم نے خورشید شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث خورشید شاہ کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا اور ویل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے خورشید شاہ کو مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیتے ہوئے 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments