جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ پر جمائما گولڈ اسمتھ کی تنقید پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مولانا کے بیان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء کی تنقید کا جواب دیا تھا۔جمائما نے لکھا کہ بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں، وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے عمران خان کی مدد کررہا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں جمائما نے کہا کہ دیکھتے ہیں کب انہیں میرے دوسرے کزنز، پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کے جوابی ٹوئٹ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر خوب تنقید کی۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بات کا جواب دیں آپ اب اُن کی بیوی نہیں رہیں اور نہ ہی پاکستانی ہیں پھر کیوں عمران کا ہر بات پر دفاع کرتی رہتی ہیں؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments