ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہےکہ مریم نواز بیمار ہوئیں تو ان کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے، عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کوڈیل یا ڈھیل دیں، انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے اور پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں لہٰذا نواز شریف کو صرف علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے، وہ علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد، بیوی اور بھائی کی قبریں پاکستان میں ہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں چھوڑسکتے جب کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز بیمار ہوئیں تو ان کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت مل سکتی ہے لیکن اس وقت وہ صحتمند ہیں اور انہیں کوئی سنجیدہ نوعیت کی بیماری نہیں اور بیماری کے بغیر ان کو باہر نہیں جانے دیں گے، وہ ٹھیک ہیں، اللہ انہیں صحت یاب رکھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments