اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست مسترد کردی جب کہ عدالت نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت کی جس سلسلے میں فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ سابق صدر آصف زرداری کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے آصف زرداری کو بیماری کے باعث علاج کی غرض سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر دلائل دیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی پوری میڈیکل ہسٹری کراچی میں ہے، بہتر علاج بھی وہیں ممکن ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال منتقل کرکے اسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے جہاں انہیں تمام طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، اگر انہیں پرائیویٹ ڈاکٹر کی معاونت چاہئے تو حکومت کو درخواست دیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments