وفاقی وزیر غلام سرور خان نے توہین عدالت پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور فردوس عاشق کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے غلام سرور خان کو روسٹرم پر بلا کر کہا کہ آپ عام آدمی نہیں وفاقی وزیر ہیں، آپ نے عدالتی فیصلوں پر لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کیے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلہ آئے تو اس پر تنقید کریں لیکن الفاظ کے درست استعمال کے ساتھ، بار بار کہہ رہا ہوں کہ عدالت کو پارلیمنٹ اور منتخب ارکان اسمبلی کا احترام ہے لیکن آپ پورے سسٹم پر لوگوں کا اعتماد تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اپیل ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، آپ کے وزیراعظم اور دیگر وزرا کچھ اور کہہ رہے ہیں، آپ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments