آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر خیبرپختوانخوا کا دورہ کیا اور یادگارشہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر ایف سی میوزیم اور قلعہ کی گیلری کا دورہ کیا جنہیں عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔آرمی چیف نے خیبرپختونخوا خصوصاً فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا اہم کردارہے۔رمی چیف نےشہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اور استحکام کے ذریعہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments