پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر پاکستان) تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان سعید الٰہی کی جانب سے ابرار الحق کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔کیس کی سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل بھی یہاں موجود ہیں جب کہ ابھی نوٹس بھی نہیں ہوا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر سعید الٰہی کی بطور چیئرمین 3 سال کی مدت 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی، جس پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا یہ ایکٹ کی سیکشن کے بجائے رولز کا حوالہ دے رہے ہیں۔انور منصور خان نے کہا کہ رولز اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ایکٹ میں فرق ہے، صدر تقرری کے مجاز ہیں تو عہدے سے ہٹانے کا بھی اختیار ہے، انہوں نے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج ہی نہیں کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ پٹیشنر کو عہدے سے ہٹانے اور نئی تقرری کے 2 الگ نوٹیفکیشنز جاری ہوئے، حیرت کی بات ہے کہ انہیں نئی تقرری کا نوٹیفکیشن مل گیا اور اپنی برطرفی کا نہیں ملا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہم نوٹس جاری کرتے ہیں، آئندہ ہفتے اس معاملے کو دیکھیں گے۔انور منصور خان نے کہا کہ منیجنگ باڈی کو چیئرمین کی 3 سال کی مدت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments