پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم بھی کر سکتی ہے اور جیت بھی سکتی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے برسبین میں شروع ہو گا۔ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے گابا میں ٹریننگ کی اور دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔آسٹریلیا میں اس وقت نسیم شاہ کا سب سے زیادہ تذکرہ ہو رہا ہے۔اظہر علی کی پریس کانفرنس میں بھی نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کی بھرمار ہو ئی جس پر کپتان نے نسیم شاہ کے ٹیسٹ الیون میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین جب کہ مجموعی طور پر نویں کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی ویڈیوز تو بہت دیکھی تھیں لیکن پہلی مرتبہ نسیم شاہ کو سینٹرل پنجاب کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پر بولنگ کرتے ہوئے دیکھا، نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا اور پھر قائداعظم ٹرافی میں نسیم شاہ میرے ساتھ سینٹرل پنجاب کی طرف سے چار پانچ میچز بھی کھیلا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments