تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا راز افشا کردیا۔مہوش حیات نے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن لکھا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ اُبلے ہوئے چاولوں کی طرح سلوک کرے‘مہوش حیات نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’آپ بریانی ہیں بے بی گرل‘۔اس کیپشن میں اداکارہ نے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پہلے پیار کے بارے میں بتایا۔اداکارہ نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ‘بریانی ہمیشہ سے ہی میرا پہلا پیار ہے‘۔مہوش حیات کا دلچسپ کیپشن پڑھنے کے بعد ان کے مداح بھی پیچھے نہ رہے اور ان کی تصویر اور کیپشن کی داد دینے لگے۔اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور صارفین کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھتی ہیں جب کہ اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اداکارہ کئی بار تنقید کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments