فلاپ بیٹنگ کے بعد پاکستانی بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور دوسرے روز صرف ایک کھلاڑی کو ہی آؤٹ کر پائے۔برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنا لیے ہیں اور انہیں پاکستان پر 72 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔گابا کی تیز رفتار وکٹ پر نا تو نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندیں کینگروز کو ڈرا سکیں اور نا ہی یاسر شاہ کا اسپن جادو چلا۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 رنز اور مارنس لبوشین 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جو برنس تھے جو 97 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے اور نروس نائنٹیز کا شکار بنے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments