اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے لیکن معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان انوویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی جس کی وجہ سے 16 ماہ معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے اور اس کے لیے سخت فیصلے کیے گئے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا لیکن ملکی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا، پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے برآمدات کے فروغ کیلئے اس پر پر ٹیکسز ختم کیے، برآمد کنندگان کو گیس اور بجلی پر سبسڈی دی ہے، انہیں کیش مراعات دیں جس سے برآمدات بڑھی ہیں۔حفیظ شیخ نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی 4 ماہ میں ریونیوز میں 16 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ذرائع سے وسائل بڑھانے پر توجہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments