اسلام آباد: جنرل( ریٹائرڈ )امجد شعیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی تھی اور وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے مگر وزیر اعظم عمران خان ان کو مذید عہدے پر برقرار رکھنے پر مصر ہیں۔امجد شعیب نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 مہینوں کی مشروط توسیع ’’آرمی کمانڈ ‘‘ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرےگی تاہم دو دیگر ریٹائرڈ جنرنلزبشمول سابق ڈیفنس سیکریٹری ان کی بات سے متفق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس قانون سازی کے لئے مقررہ اکثریت نہیں کہ وہ قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاس کرا سکیں، یہ بہت نقصا ن دہ صورتحال ہے کیونکہ آرمی کے نچلے افسران یہ صورتحال دیکھتے رہیں گے اور غیر یقینی قائم رہے گی۔جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ صورتحال افراتفری کی سی ہے، اب یہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر منحصر ہے کہ وہ پاک فوج کے وقار کا خیال رکھتے ہیں یا پھر سسٹم میں اصلاحات لاکر عہدہ چھوڑتے ہیں۔جمعرات کےفیصلے میں اس بات کو دیکھا گیا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں قانونی خلاء ہے کیونکہ نہ آئین میں اور نہ ہی آرمی ایکٹ میں توسیع کا ذکر ہے۔سپریم کورٹ نے اس کی تشریح کرکے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس معاملےکو ہمیشہ کےلئے طے کر لے، تاہم اس کا وقت ٹھیک نہیں ہے اگر یہ ایک ہفتے پہلے ہوجاتا تو بات کچھ اور ہوتی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments