ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹینس ٹیم بھی نیپال روانہ ہو چکی ہے لیکن ٹینس اسٹار اعصام الحق سنگلز میں حصہ نہیں لیں گے۔ساوتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال میں شروع ہو رہے ہیں۔گیمز میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز میں ایکشن میں ہوں گے۔دونوں کی جوڑی بڑی تجربہ کار ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ جوڑی پاکستان کے لیے میڈل ضرور حاصل کرے گی۔دونوں سینئرز کے ساتھ ساتھ مردوں کی ٹیم میں مزمل مرتضیٰ اور ایم عابد شامل ہیں جب کہ ویمنز ٹیم میں اشنا سہیل، سارا منصور، سارا محبوب اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔ اعصام الحق اور عقیل خان نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا بائیکاٹ کیا تھا جو ان دنوں نورسلطان قازقستان میں جاری ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کا پاکستان آکر نہ کھیلنے اور نیوٹرل وینیو پر ڈیوس کپ ٹائی ہونے کی وجہ سے بائیکاٹ کیا جس کے بعد ڈیوس کپ ٹائی میں نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments