دعا منگی کی رہائی کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے 5 روز قبل فائرنگ کے بعد اغوا کی گئی طالبہ دعا منگی کی رہائی کے لیے ملزمان نے ڈھائی لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اغوا کار دعا منگی کے اہل خانہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر رابطہ کر رہے ہیں اور گزشتہ 3 روز کے دوران واٹس ایپ پر تین مرتبہ کال کر چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اغواکاروں کی جانب سے آخری رابطہ بدھ کی دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا تھا اور وہ دعا منگی کی رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے مطالبے پر بضد تھے۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں کے ساتھ ملکی حساس ادارے بھی ملزمان کے سراغ میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں