وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا اِن ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔گزشتہ روز لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اِن ہاؤس تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا تھا۔مسلم لیگ ن کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے صدرشہباز شریف ہیں لیکن فیصلےکوئی اور کرتا ہے، کٹھ پتلی صدر کے بجائے پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اِن ہاؤس تبدیلی کی شو بازی نہ کریں بلکہ پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments