موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے قیمتی گمشدہ پرس فیملی کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ دوران سفر انہوں نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا میں قیام کیا جہاں ان کا قیمتی پرس گم ہو گیا۔فیملی نے پرس غائب ہونے کی شکایت پولیس ہیلپ لائن 130 پر درج کرائی تھی جس کے بعد ان کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ پرس میں 5 تولے سونا، 2 لاکھ 16 ہزار روپے نقدی، 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور اہم کاغذات تھے جو متعلقہ فیملی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی موٹر وے پولیس نے افسران کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments