اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال، چیف الیکشن کمشنر اور اراکان کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادیوں سے روابط اور ان کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت کے جج کی تعیناتی اور کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے گی۔علاوہ ازیں وزارت قومی صحت کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت جب کہ او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹے اورچینی کی قیمتیں بڑھانے پرمسابقتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی جب کہ وفاقی کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments