دنیا بھر میں کروڑوں صارفین پیغامات اور کالز کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں اور ان صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے لیکن آئندہ سال بہت سے صارفین اس ایپ کے استعمال سے محروم ہوجائیں گے۔ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں وہ خبردار ہوجائیں کیونکہ اب 31 دسمبر کے بعد ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردے گا۔ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔اسی طرح ایپل کی بات کی جائے تو آئی فون کے ایسے صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی۔واٹس نے اگر ونڈوز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے واٹس ایپ کی چیٹ یعنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کرلیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments