پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث آج ہونے والی ان کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئے تھے۔ترجمان پاک فوج کو آج کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی جو ملتوی کر دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments