کراچی: انٹرنیشنل لرننگ حب کی بانی اور سی ای او سائرہ وسیم نے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم دینے کا طریقہ کتابیں رٹوانا نہیں، ہمارا ادارہ اسکول سسٹم کے روایتی طریقوں سے بالکل مختلف ہے جس نے تعلیم کے فروغ میں اہم قدم اُٹھا لیا ہے۔اس اسکول سسٹم میں بچوں کو تعلیم دینے کا طریقہ کتابیں رٹوانا نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت میں بہتری کیلئے تربیت دینا ہے۔اس اسکول سسٹم میں برطانیہ سمیت ترقی یافتہ ممالک سے بھی تعلیمی ماڈل لئے گئے ہیں۔ فی الحال ایسے اسکول اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں قائم کئے گئے ہیں ، اگلا فیز لاہور ہے تاہم مزید شہروں میں اس اسکول سسٹم کو پھیلایا جائے گا۔مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ بہترسے بہترین کی طرف جستجو کا نام ہی انٹرنیشنل لرننگ حب ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کو اچھے گریڈز دیکر اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہ ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم کسٹمرز یا کلائنٹس نہیں ایک فیملی بنا رہے ہیں جہاں اسکول کے بچے سوشل ، ایموشنل اور مورل ڈویلپ ہوسکیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہم خیال لوگوں کو اکٹھا کرلیا ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ بچوں پر اَن فلٹر انفارمیشن کی جو بمبارٹمنٹ ہورہی ہے وہ نہ ہو بلکہ صحیح عمر میں صحیح معلومات اُن تک پہنچ سکے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments