چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے نبرد آزما ہونے تک اے پی ایس سانحہ ہماری تاریخ پر ایک دھبہ رہے گا۔آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے معصوم شہداء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہداء کا غم ہمارے لیے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملوث قوتوں سے نبرد آزما نہیں ہوں گے اس وقت تک یہ سانحہ ہماری تاریخ میں ایک دھبہ رہے گا، بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ اب ہم بولیں کہ ‘دوبارہ ایسا نہیں ہو گا’، خصوصاً ان قوتوں کے خلاف لڑائی جنہوں نے دہشتگردی کی آبیاری کی۔پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی درحقیقت امن و ترقی کے دشمن ہوتے ہیں، دہشتگردوں کے سہولت کار اور سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس حملے میں مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر انتہا پسندی اور دہشتگردی کو بطور آلہ استعمال کیا گیا، مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کا مقصد پوری قوم کو یرغمال بنا کر شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments