نیو یارک: پاکستان کے دوست ملک چین کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج ہوگا۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی 12 دسمبر کو سلامتی کونسل کو خط لکھا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی تھی۔رواں برس اگست میں بھی چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں 15 رکن ممالک کے مندوبین شریک ہوئے تھے۔اس دوران یو این ملٹری ایڈوائزر جنرل کارلوس لوئٹے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔اس موقع پر چینی مندوب ژینگ جون کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو بھی چیلنج کیا ہے۔بھارت کو کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد اب مسلم مخالف متنازع شہریت بل منظور کیے جانے پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ اس کی مختلف ریاستوں میں شدید احتجاج بھی جاری ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کا معاملہ پاکستان عالمی سطح اٹھائے گا اور بھارت کے معاملے میں خاموش ملکوں کو بھی خاموشی توڑنی چاہیے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں متنازع شہریت قانو ن میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے جس پر امریکا،کینیڈا اور بعض ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments