وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائڑد پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے سے یہ تاثر بڑھا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معطل رہنما حامد خان نے گفتگو کی۔دوران گفتگو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ اور فوج دونوں ہی ملک کے اہم ادارے ہیں اس لیے اداروں کو آپس میں بات کر کے اپنی حدود طے کر لینی چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے اثرات اچھے نظر نہیں آ رہے، اس فیصلے سے یہ تاثر بڑھا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments