وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اپر پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ، قصور، چونیاں، شیخوپور، مری پاکپتن، جھنگ اور کامونکی سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خیپرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں، ہنگو، ٹانک، مانسہرہ، طورغر، بٹ گرام، لکی مروت، مردان اور صوابی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ 4 بج کر 39 منٹ پر آیا، اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جبکہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 210 کلومیٹر گہرا تھا۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔خیال رہے کہ 25 ستمبر کو آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے نے تباہی مچائی، اس زلزلے کی شدت بھی 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جب کہ 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments