بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیاسی رنگ اختیار کرنے لگا ہے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق اگلے ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی نہیں سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے، بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی جب کہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کے دورے کے حامی نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بنگلا دیش کا دورہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو بھی پریشان کن قرار نہیں دیا۔بنگلا دیش بورڈ نے فوری طور پر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کو بتایا ہے جب کہ اس کی کوئی مضبوط وجہ نہیں بتائی گئی۔پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے ج میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments