سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف کے ورکرز اور وزراء کے خلاف ثبوت منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دے دی۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں، اس حوالے سوشل میڈیا صارفین میں ایک بحث چھڑ گئی تھی کیونکہ اس بار معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل تھے۔اسی حوالے سے حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصل ہے، وہ بات چیت کر رہے تھے اور ہم نے کال ریکارڈ کر لی کیوں کہ کل کو کوئی بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔حریم شاہ اور صندل نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ ویڈیو ہم نے ہی بنائی تھی لیکن اسے ہم نے شیئر نہیں کیا تھا، ہم پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں لیکن جو پی ٹی آئی کے منافقین ہیں ہم انہیں منظرِعام پر لائیں گے، ابھی تک ہم نے انہیں ایکسپوز نہیں کیا، ہمارے پاس وزراء اور پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف بہت سے ثبوت موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments