اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آج انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کو انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں عمران خان خطاب بھی کریں گے۔خواجہ سرا صحت انصاف کارڈ کے تحت ملک بھر کے 300 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے ۔صحت کارڈ کے ذریعے گردوں کے ڈائیلاسس اور دل کی بیماریوں کے علاج سمیت مریضوں کی سرجری بھی ممکن ہو سکے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بھی خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈ جاری کیے تھے جس کے تحت صحت کارڈ سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا علاج مفت کرایا جا سکے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments