مانچسٹر: بے گھر افراد کی خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹر زاہد چوہان کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای ایوارڈ) سے نوازا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیو ائیر ہانر لسٹ جاری کی گئی جس میں او بی ای کا اعزاز ڈاکٹر زاہد چوہان کو بے گھر افراد کو صحت سے متعلق امداد فراہم کرنے پر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر زاہد چوہان کا تعلق آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے ہے جن کا مشن بے گھر افراد کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھنا ہے۔ڈاکٹر زاہد نے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک دفعہ وہ ایک بے گھر شخص سے ملے تھے جس کے دانت میں تکلیف تھی اور وہ اپنا درد پلاس سے دانت نکال کر دور کرنا چاہتا تھا، اس دن سے میں نے بے گھر افراد کی صحت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں‘۔پاکستانی ڈاکٹر اولڈہم کونسل لیبر پارٹی کے چیئرمین اورکیبنٹ ممبر ہیلتھ اور سوشل کیئر بھی ہیں، وہ گزشتہ 10 سال سے اولڈہم میں کونسلر بھی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments