افغان طالبان نے امریکی میڈیا پر چلنے والی جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان سربراہ نے جنگ بندی کی منظوری ابھی نہیں دی لیکن جنگ بندی امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط تک ہو گی۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کونسل کے اجلاس کے بعد مذاکراتی ٹیم قطر کے لیے روانہ ہو گئی ہے اور امن معاہدے پر دستخط کے دو ہفتے کے اندر انٹرا افغان مذاکرات شروع ہونے کی توقع ہے۔امن معاہدےکا بنیادی نکتہ افغان متحارب گروہوں کے درمیان براہ راست مذاکرات ہے اور عارضی جنگ بندی کی تجویز امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں پیش کی تھی۔دوسری جانب قطرمیں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی کی رپورٹس مسترد کر دیں۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلےکا اعلان کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments