وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کو مشورہ دیا ہے کہ غریب لوگوں کے لیے عارضی پناہ گاہوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔وزیر اعظم عمران خان نے شدید سردی کے پیشِ نظر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کی تھی۔اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر اسلام آباد میں دو مزید پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں جہاں مستحق اور غریب بے گھر افراد کے لیے رات کے کھانے اور گرم بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران صاحب چھت چھین کر کہہ رہے ہیں کہ لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں، واہ عمران صاحب کیا وژن ہے!مریم اورنگزیب نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 14 فیصد کرکے پناہ گاہ میں کھانا دینے سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انڈے، کٹے، مرغیاں لوگوں کو دینے سے ان کا روزگار چلنا تھا اس کا کیا ہوا؟ن لیگی ترجمان کے ردعمل پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے گھر افرادکے لیے سائباں کی دستیابی وزیراعظم کے احساس کا مظہر ہے، غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے، اُنہیں چاہیے کہ لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ لٹیرا لیگ کی قیادت ایون فیلڈ کے پُرآسائش محل میں لطف اٹھا رہی ہے، شریفین نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا ہے جب کہ عمران خان کی جدوجہد قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا انسانیت کی فلاح عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے اس لیے نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments