ٹیکنالوجی کے اس دور میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی اسمارٹ فونز استعمال کرتا ہے اور ہم سب کو اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی اس قدر عادت ہوگئی ہے کہ ہم اس کو ہر جگہ ساتھ لے کر جاتے ہیں حتیٰ کہ وہ باتھ روم ہی کیوں نا ہو۔اسمارٹ فون کا اتنا زیادہ استعمال کرنے کے بعد اگر بظاہر ہم اسمارٹ فون کی اسکرین کو دیکھیں تو ہ گندی نظر آتی ہے لیکن دکھنے والی گندگی کے علاوہ بھی اسمارٹ فون کو جگہ جگہ لے جانے سے اس پر بے شمار جراثیم لگ جاتے ہیں۔ہمارے اسمارٹ فونز کی اسکرین پر بے شمار جراثیم ہوتے ہیں اور صفائی پسند لوگ اس چیز کو لے کر کافی پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔اب جدید ٹیکنالوجی نے اس مسئلے کا حل بھی دریافت کرلیا ہے، اوٹر باکس کمپنی کی جانب ایسا اینٹی مائیکرو بیکٹیریل ٹیکنالوجی سے لیس اسکرین پروٹیکٹر تیار کیا گیا ہے جو اسکرین کو داغ دھبوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے جراثیم سے بھی دور رکھتا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پروٹیکٹر اسکریچ ریسسٹنٹ خصوصیت کا حامل ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments