سری نگر مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ بھاری برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وادی کشمیر میں شدید برفباری کے سبب دوسرے روز بھی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز سے کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے۔برفباری کے پیش نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ہائی وے پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں شدید دھند کی وجہ سے تقریبا ایک ہفتہ فضائی ٹرانسپورٹ معطل رہا اور زمینی ٹریفک کی نقل وحمل میں بھی خلل واقع ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments