اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 15 روز کے اندر انتخابی گوشواروں میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں بلاول کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔اس پر الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ کوئی رکن اثاثے چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے، اثاثوں میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مختصر سماعت کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو کو 15 روز میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کردی اور کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments