فیصل آباد میں گورکنوں نے قبروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں پسے غریب عوام کے لیے قبر کا حصول بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے فیصل آباد کے گورکنوں نے قبر کی قیمتوں میں 10 سے 15ہزار تک کا اضافہ کر دیا ہے جب کہ قبر کے کتبوں کی قیمت بھی 400 سے بڑھ کر 800 روپے کر دی گئی ہے۔قبروں کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے اپنے پیاروں کی تدفین بھی مشکل ہو گئی ہے۔ایک شہری نے شکایت کی کہ قبروں کے ریٹ اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ اب غریب کے لئے مرنا بھی اتنا مشکل ہو گیا ہے۔دوسری جانب قبرستانوں کے گورکن کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ فٹ کتبہ پہلے ہم 400 سے 450 کا تیار کر کے دیتے تھے لیکن ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے جس کے باعث وہی کتبہ 8 سو روپے کا تیار کر کے دیتے ہیں۔گورکن کہتے ہیں کہ مہنگائی میں ہونے والے اضاٖفے نے مجبور کر دیا ہے، اس لیے 10ہزار سے کم میں قبر تیار نہیں کر سکتے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments