فغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ،مسافر طیارے میں تراسی افراد سوار تھے، آگ تکنیکی وجوہات کی بنا پر لگی تاہم مزید تفصیلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.تفصیلات کے مطابق بی بی سی اور رشیا ٹوڈے نے افغان میڈیا اور حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں ایک مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس پر عملے کے اراکین سمیت 83افراد سوار تھے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ آریانا افغان ایئر لائن کا بوئنگ 737ہے تاہم افغانستان کی قومی فضائی سروس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ لاپتہ نہیں ہے۔بی بی سی کے مطابق آریانا ایئرلائن کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ ان کے تمام طیارے صحیح سلامت اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں ، تباہ ہونے والے طیارے کا ان کی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments