بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کیخلاف ریاستوں کی بغاوت کا سلسلہ جاری ہے،مغربی بنگال کی اسمبلی اور ریاست تلنگانہ نے متنازعہ شہریت بل کیخلاف اسمبلی میں قراردادپیش کرنے کا اعلان کردیا´بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی اسمبلی میں شہریت قانون کیخلاف آج قراردادپیش کی جائے گی ،295 رکنی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے جس کی وجہ سے قراردادآسانی سے منظور ہو جائے گی ۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں بھی متنازعہ شہریت قانون کیخلاف قرارداد منظور کی جائے گی ،تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھرراﺅ نے قراردادمنظور کرنے کا اعلان کردیا،اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شہریت قانون کیخلاف قرارداد منظور کی جائے گی،وزیراعلیٰ چندرشیکھرراﺅکاکہنا ہے کہ شہریت قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر تکلیف پہنچی ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments