سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کئی علاقو ں کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے جس دورا ن ایک نوجوان شہید اور کئی نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں،آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ،جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کے خلاف لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے ،مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 177ویں روز بھی فوجی محاصرہ اور لاک ڈائون جاری رہا۔ پابندیوں کی وجہ سے لوگوںکو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامناہے ،کے پی آئی کو موصولہ رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے علاقے اندرگام پٹن سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے سے عسکریت پسند کے ایک معاون 19 سالہ ساجد فاروق ڈار کو گرفتار کیا ہے۔جس کا تعلق لشکر طیبہ تنظیم سے بتایا گیا،چند روز قبل شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سات افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ملمپن پورہ گاوں میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی شروع کی گئی، فوج نے دعوی کیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی نے ملمپن پورا گائوں کو محاصرے میں لیا اورسرچ آپریشن شروع کیا۔ جنوبی کشمیر کے علاقے آرونی کے قصبے بجبہاڑہ میں مخدم پور ہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے پیر کی شام ایک سرچ آپریشن میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔مقامی نوجوان کی شناخت شاہد ٹھوکر کے طور پر ہوئی جوکھوڈوانی کولگام کے رہائشی ہیں۔ آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نوجوان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔محاصرے کے دوران علاقے سے گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسی دوران علاقے میں مشتعل افراد نے فورسز پرپتھراو کیاجس کے بعد فورسز نے جوابی کاروائی کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔نامعلوم افراد نے گذشتہ شام تجر میں شبیر احمد وانی نامی شخص کے گھر پر گرینیڈ پھینکا جس میں ان کے گھر کو شدید تقصان پہنچا ۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔تاہم اس دھماکے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ہفتے کی صبح ترال کے گاوں ہاری پاری گام میں اونتی پورہ پولیس اور فوج کے 3 آر آر دستینے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ ادھرمقبوضہ کشمیر میں مسلسل 177ویں روز بھی فوجی محاصرہ اور لاک ڈاون جاری رہا۔ پابندیوں کی وجہ سے لوگوںکو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments