آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کیلے لی سے راہیں جدا کر لیں۔آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی چار سالہ بیٹی کیلسے کلارک بھی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔دونوں کا کہنا ہے کہ اتنے برس ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن ہم نے ایک دوسرے کی عزت و احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بیٹی کی پرورش علیحدہ رہتے ہوئے کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments