وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان میں دہشت گردوں کے اب کوئی ٹھکانے نہیں ہیں۔اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا افغانستان کے عوام امن کے مستحق ہیں اور ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، دعا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں کیونکہ افغانستان میں بے امنی کسی بھی طرح پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال اقتصادی لحاظ سے پاکستان کے لیے بہت مشکل رہے، پاکستان میں اب دہشت گردوں کے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں، ہمارے پاس افغان مہاجرین کے درجنوں کیمپ ہیں، ہر کسی کو چیک نہیں کیا جا سکتا۔بھارت کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا آج کا بھارت نہرو اور گاندھی کا بھارت نہیں، آج کے بھارت کی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی ہے اور وہاں انتہا پسندانہ سوچ کا غلبہ ہے، بھارت میں شہریت کے متنازع قوانین سے 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نازی ازم کی طرح بھارت میں پروان چڑھتی انتہا پسندی انتہائی خطرناک ہے، اقوام متحدہ بھارت میں انتہاپسند اقدامات کا نوٹس لے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کیا ایک ارب کی آبادی والے ملک کا وزیراعظم اور آرمی چیف اتنے غیر ذمہ دارانہ بیان دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی توجہ بھارت کی جانب دلانا چاہتا ہوں، اقوام متحدہ نے بھارت میں اپنا کردار ادا نہیں کیا تو صورت حال بہت سنگین ہو سکتی ہے، بھارت میں نفرت انگیزی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر خون ریزی ہو سکتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments